حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع
لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی۔
لاہور کی احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے ریفرنس سے متعلق رپورٹ پیش کر دی۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ نیب نے حمزہ شہباز کو منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات الزام میں گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے حمزہ شہباز کے خلاف کیس کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی کر دی۔
پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔