حمزہ شہباز کی گرفتاری کا عمل غیر قانونی ہے ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا حمزہ شہباز کی گرفتاری کا عمل غیر قانونی ہے۔
حمزہ شہباز کی گرفتاری پر مریم اورنگزیب نے رد عمل دیتے ہوئے کہا نیب کے پاس وارنٹ کسی عدالت کے نہیں، نیب کے جاری کردہ وارنٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔ نیب کو کل کی طرح آج بھی واپس جانا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کیا حمزہ شہباز دہشت گرد اور مفرور ہیں، ہم نے تو لندن سے آکر گرفتاریاں دیں۔ سیاسی لیڈر رونا دھونا نہیں کرتے، گرفتاری کا ڈر ہوتا تو حمزہ شہباز بھاگ چکے ہوتے۔