Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حمزہ شہباز کی خورشید شاہ کو رہائی پر مبارک باد، دورہ لاہورکی دعوت

حمزہ شہباز کی خورشید شاہ کو رہائی پر مبارک باد، دورہ لاہورکی دعوت
November 2, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے خورشید شاہ کو رہائی پر مبارک باد دی اورانہیں لاہور آنے کی دعوت دی۔

خورشید شاہ کا نومبر کے پہلے ہفتے میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر آنے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حمزہ شہباز خورشید شاہ کو ظہرانہ بھی دیں گے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان مرکز اور پنجاب میں ان ہاوس تبدیلی کے حوالے سے مشاورت بھی ہو گی۔

حمزہ شہباز نے خورشید شاہ سے بات چیت میں کہا کہ آپ کی جمہوریت کے لئے قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ موجودہ حکومت نے انتقام کی سیاست کی اور ملک کی طرف توجہ نہیں دی۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ حکمران ملک اور عوام کے لئے بوجھ بن گئے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سے نجات کا واحد آئینی راستہ ان ہاوس تبدیلی میں ہے۔ میں نے جو فارمولا دیا ہے اس پر عملدرآمد کے لیے اپنے پارٹی قائد کو قائل کریں۔

خورشید شاہ نےحمزہ شہباز کو ٹیلی فون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔