Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حمزہ شہباز کیخلاف این اے 124 میں بینرز لگ گئے

حمزہ شہباز کیخلاف این اے 124 میں بینرز لگ گئے
July 22, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) الیکشن 2018 میں ووٹرز نے امیدواروں کو آئینہ دکھانا شروع کردیا ، پانچ سال تک اقتدار کے مزے لوٹنے والے مسلم لیگ ن کے امیدوار حلقوں میں نکلے تو لینے کے دینے پڑ گئے، این اے24لاہور میں حمزہ شہباز کیخلاف بینرز لگ گئےجبکہ  شیخوپورہ میں رانا تنویر ووٹرز کی جانب سے پرانے وعدے یاد کرانے پر آگ بگولہ ہوگئے ، مظفرگڑھ میں ہارون سلطان بخاری ووٹ نہ دینے پر دھمکیوں پر اتر آئے۔ پاکستان میں عوام باشعور ہوئے تو الیکشن میں امیدواروں کی مشکلات بڑھ گئیں ، پانچ سال تک اقتدار میں رہنے والی مسلم لیگ ن کے امیدواروں پر تو عوام کا غصہ تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ۔ لاہور کے حلقہ این اے124میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سابق ایم این اے حمزہ شہباز کےخلاف بینرز سج گئے ، جن پر لکھا ہے کہ ’’حمزہ شہباز سن لیں، ورکرز کی بھی عزت ہوتی ہے‘‘بینرز پر درج نعرے سے لگتا ہے کہ یہ بینرز ن لیگی کارکنوں کی جانب سے ہی لگائے گئے ہیں ۔ گوجرانوالہ میں بھی ن لیگی رہنماؤں کیخلاف احتجاج کیا گیا، ووٹرز نے ’’ن لیگ کا نیا گلو بٹ نامنظور‘‘ کے نعرے لگا دیئے ، شیخوپورہ میں ن لیگی امیدوار رانا تنویر ووٹرز کی جانب سے پرانے وعدے یاد کرانے پر آگ بگولہ ہوگئے اور ووٹرز کو برا بھلا کہنا شروع کردیا۔ ادھر مظفرگڑھ میں ن لیگی امیدوار سید ہارون سلطان بخاری بدمعاشی پر اتر آئے، ووٹرز کو ووٹ نہ دینے پر ہتھکڑیاں لگوانے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں ۔ووٹرز کے استفسار پر ن لیگی امیدواروں کی دھمکیوں پر یہی کہا جا سکتا ہے کہآئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے۔