Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حمزہ شہباز کا پنجاب میں آزاد امیدواروں کے ساتھ حکومت بنانے کا دعویٰ

حمزہ شہباز کا پنجاب میں آزاد امیدواروں کے ساتھ حکومت بنانے کا دعویٰ
July 27, 2018
لاہور (92 نیوز) رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے پنجاب میں آزاد امیدواروں کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا دعویٰ کر لیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز نے کہا کہ ن لیگ صوبے میں سب سے زیادہ سیٹیں لینے والی جماعت بن کر ابھری ہے، نمبرپورے ہیں،پنجاب میں ن لیگ حکومت بنائے گی۔ حکومت بنانے سے روکا گیا تو بھر پور جواب دیا جائے گا۔ حمزہ شہبازنے ایک بار پھر انتخابی نتائج پر اعتراض اُٹھایا، ان کاکہناتھا کہ چونتیس گھنٹے کے بعد بھی نتیجے آتے رہے، کبھی ایسا نہیں دیکھا کہ ایسے رزلٹ آئے۔ زیادتی کی گئی عوام کےووٹ چرائے گئے۔ ایک سوال پر مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ پارٹی فیصلہ کرے گی کہ شہباز شریف وفاق میں جائے گے یا پنجاب میں رہیں گے۔ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اے پی سی میں بیٹھ کرسیاسی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی باتیں اچھی لگیں دیکھتے ہیں کتنا عمل کرتے ہیں ۔