Thursday, September 29, 2022

حلیم عادل شیخ کیخلاف ملیر میں دہشتگردی کے مقدمے پر جے آئی ٹی تشکیل

حلیم عادل شیخ کیخلاف ملیر میں دہشتگردی کے مقدمے پر جے آئی ٹی تشکیل
September 11, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ پر ملیر میں قائم دہشتگردی کے مقدمے پر وفاق نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی کیس میں پہلی مرتبہ جےآئی ٹی بنائی گئی ہے۔ ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل ڈاکٹر فاروق  کو جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر اور دیگر اہم اداروں کے نمائندے بھی جے آئی ٹی میں شامل ہیں۔ جے آئے ٹی انویسٹیگیشن کر کہ اصل حقائق معلوم کرے گی۔

حلیم عادل شیخ پر ملیر میں دوران  الیکشن مقدمے بنائے گئے تھے ۔ جےآئی ٹی تمام واقعات اور شوائد کا جائزہ لے گی اور رپورٹ بنا کر وفاق کو پیش کرے گی۔