Thursday, February 2, 2023

حلیم عادل شیخ نے فواد چودھری کو جیمز بانڈ قرار دے دیا

حلیم عادل شیخ نے فواد چودھری کو جیمز بانڈ قرار دے دیا
کراچی ( 92 نویز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کو جیمز بانڈ قرار دے دیا۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ فواد چودھری  جہاں جاتے ہیں مخالفین کی ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں، ہم آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تبدیلی لائیں گے ، جے آئی ٹی ایک بہانا ہے ، مگر چوروں نے پکڑے ضرور جانا ہے ۔ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھ اکہ  25 جولائی کو مشن ادھورا رہ گیا تھا  ، جنہوں نے سندھ کو اپنی چراہ گاہ بنالیا ہے ، فواد چودھری کا نام سن کر ان کی ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں ۔ حلیم عادل کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کارڈ کسی کا نہیں ، یہ نفرتیں پھیلانے والے لوگ ہیں ، مرتضیٰ وہاب اپنے حلقے سے مسترد کیا ہوا شخص ہے، مرتضیٰ وہاب کی عزت کرتا تھا لیکن کل جو انہوں نے زبان استعمال کی توبہ توبہ۔