Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حلیمہ سلطان پاکستان آنے کی خواہش مند

حلیمہ سلطان پاکستان آنے کی خواہش مند
May 17, 2020

لاہور ( 92 نیوز) ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی شہزادی حلیمہ سلطان  کا پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار ، حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی اداکارہ اسرا بلجک کا کہنا ہے جیسے ہی یہ وبائی صورتحال ختم ہوگی تو انہیں پاکستان کا دورہ کرکے خوشی ہوگی ۔

پاکستانیوں کوارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان  بھاگئیں، حلیمہ سلطان  کا کردار نبھانے والی ترک اداکارہ اسرا بلجک کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستانیوں کے پیغامات کی بھرمار،اداکارہ کیلئے پسندیدگی کا کھل کر اظہارکرنے میں مصروف ہیں ۔

پرائیویٹ زندگی نامی  صارف نے لکھا ہمیں نہیں معلوم آپ ہمارے کمنٹس پڑھتی ہیں یا نہیں مگر ہمیں یہ کہنا ہے کہ آپ کا کردار اورآپکا ڈرامہ ہمارے دلوں میں گھر کرچکا ہے۔جس کے جواب میں اسرا بلجک نے لکھا میں دل کی گہرائیوں سے آپکی شکرگزار ہوں، آپ کی سپورٹ نے مجھے بہت خوشی دی اور میں جوش و خروش سے انتظار کررہی ہوں کہ موجودہ وبائی بحران ختم ہونے کے بعد پاکستان آکر آپ سب سے ملاقات کروں۔ اپنا خیال رکھیں۔

عائشہ بٹ نامی صارف نے لکھا پاکستان کی جانب سے محبت قبول کیجیے ،جس کے جواب میں اسرا نے لکھا میری طرف سے بھی محبت قبول کیجیے،اسرا بلجک نے دیگر پاکستانی مداحوں کے پیغامات کے جواب دیکر انکے دل جیت لیے۔