Sunday, September 25, 2022

حلقہ بندیوں کا کام 15 جنوری سے شروع ہو گا، الیکشن کمیشن

حلقہ بندیوں کا کام 15 جنوری سے شروع ہو گا، الیکشن کمیشن

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ انتخابی حلقہ بندیوں کا کام 15 جنوری سے شروع ہو گا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے کہا کہ آج کے بعد کسی ضلع، کونسل یا یونین میں ردوبدل نہیں ہو گا۔ الیکشن کی تیاری تین مئی تک مکمل کر لیں گے۔
پارلیمنٹ سے حلقہ بندیوں کا بل منظور ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی پھرتیاں نظر آنے لگی۔
الیکشن کمیشن میں چاروں صوبائی ممبران، چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کا اجلاس ہوا جس میں حلقہ بندیوں سے متعلق غور کیا گیا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے حلقہ بندیوں کے آغاز کی تاریخ بتا دی۔
بابر یعقوب فتح محمد نے کہا کہ انتخابات کے لئے مطلوبہ عملے سکیورٹی سے متعلق ضلعی انتظامات کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ اسمبلی کی مدت ختم ہوتے ہی آئندہ انتخابات کی تاریخ کی سمری صدر کو بھجوائی جائیگی۔