Wednesday, September 18, 2024

حلقہ بندیاں : سندھ حکومت کا الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

  حلقہ بندیاں : سندھ حکومت کا الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
October 4, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ حکومت نے بلدیاتی حلقہ بندیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہےاور درخواست میں الیکشن کمیشن کے اقدام کو چیلنج کیا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق سندھ حکومت الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی حلقہ بندیوں پر صوبائی اسمبلی کے قانون کو نظر انداز کرنے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرے گی ۔ درخواست میں موقف اپنا یا جائے گا کہ صوبائی اسمبلی نے یونین کونسل کے لیے آبادی کی حد 10 سے 15ہزار مقرر کی  جبکہ الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں میں آبادی کی حد بائیس سے چھبیس ہزار کردی ہے۔ عدالت عظمٰی سے اس حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیے جانے کی درخواست کی جائے گی ۔