Saturday, July 27, 2024

حلقہ این اے 60 کے انتخابات سے متعلق شیخ رشید کی درخواست سپریم کورٹ سے بھی مسترد

حلقہ این اے 60 کے انتخابات سے متعلق شیخ رشید کی درخواست سپریم کورٹ سے بھی مسترد
July 24, 2018
لاہور ( 92 نیوز) حلقہ این اے 60 کے انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کیخلاف شیخ رشید کی درخواست سپریم کورٹ نے بھی مسترد کر دی ۔ ایفی ڈرین کیس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حنیف عباسی  عدالت سے سزا پانے کے بعد این اے 60 سے نا اہل ہوئے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے حلقے میں  الیکشن ملتوی کر دیئے ۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  شیخ رشید نے انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمیشن صرف امیدوار کے انتقال کی صورت میں الیکشن ملتوی کرنے کا مجاز ہے ، امیدوار کی نا اہلی پر حلقے میں انتخابات ملتوی نہیں کئے جا سکتے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیخ رشید کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقراررکھا جس کے بعد شیخ رشید نے سپریم کورٹ میں ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی مگر عدالت عظمیٰ نے  بھی شیخ رشید کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔