Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حلقہ این اے 60 میں انتخابات سے متعلق شیخ رشید کی درخواست مسترد

حلقہ این اے 60 میں انتخابات سے متعلق شیخ رشید کی درخواست مسترد
July 23, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے این اے 60 میں انتخابات سے متعلق شیخ رشید کی اپیل مسترد کر دی ۔ شیخ رشید نے حلقہ این اے 60 میں  حنیف عباسی کی نا اہلی کے بعد انتخابات ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ شیخ رشید نے اپیل میں موقف اپنایا تھا کہ امیدوار کے نا اہل ہونے پر انتخابات ملتوی نہیں کئے جا سکتے ، انتخابات صرف اس صورت میں ملتوی کی جا سکتے ہیں جب امیدوار  انتقال کر جائے ، لیکن یہاں امیدوار صرف نا اہل قرار دیا ہے ۔