Friday, October 7, 2022

حلقہ این اے 57 کے ریٹرننگ افسر کیخلف ہائیکورٹ کے رجسٹرار کو انکوائری کا حکم

حلقہ این اے 57 کے ریٹرننگ افسر کیخلف ہائیکورٹ کے رجسٹرار کو انکوائری کا حکم
اسلام آباد ( 92 نیوز ) حلقہ این اے 57 کے ریٹرننگ افسر کے خلاف  ہائیکورٹ کے رجسٹرار کو انکوائری کا حکم دے دیا گیا ۔ الیکشن ٹربیونل نے حکم جاری کیا کہ الیکشن کمیشن حلقہ این اے 57 میں نیا ریٹرننگ آفیسر تعینات کرے ۔ حلقہ این اے 57 کے ریٹرننگ افسر نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، عائشہ گلا لئی ، سردار مہتاب عباسی کے کاغذات نامزدگی اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے مسترد کئے تھے ۔ مذکورہ ریٹرننگ افسر نے  اپیلٹ ٹربیونل میں اپنی غلطی کو تسلیم بھی کر لیا تھا۔