Tuesday, October 4, 2022

حلقہ این اے 146 سے ن لیگی امیدوار رانا زاہد نااہل قرار

حلقہ این اے 146 سے ن لیگی امیدوار رانا زاہد نااہل قرار
لاہور (92 نیوز) لاہورہائیکورٹ نے این اے 146 عارف والا سے ن لیگی امیدوار رانا زاہد کو انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا ۔ عدالت نے الیکشن اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ رانا زاہد کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لئے رانا آفتاب نے درخواست دائر کی تھی۔ رانا زاہد پر جعلی ڈگری رکھنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ عدالت نے اسی حلقہ سے تحریک انصاف کے امیدوار امجد جوئیہ کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔ تحریک انصاف کے امیدوار امجد جوئیہ کی انتخابی اہلیت کو آزاد امیدوار وسیم ظفر جٹ نے چیلنج کیا تھا ۔ ادھر پی پی ایک سو بانوے سے آزاد امیدوار چودھری جاوید کو بھی ہائی کورٹ نے نا اہل قرار دے دیا۔