Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

این اے 122 : سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ‘ کئی مقامات پر مسلم لیگ (ن) اور جنون میں ٹکراﺅ

این اے 122 : سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ‘ کئی مقامات پر مسلم لیگ (ن) اور جنون میں ٹکراﺅ
October 6, 2015
لاہور (92نیوز) حلقہ این اے 122 کے ضمنی الیکشن کے انعقاد میں صرف چار دن باقی رہ گئے ہیں۔ حلقے میں ہر طرف پارٹی پرچموں کی بہار نظر آ رہی ہے‘ کہیں جوڑ توڑ چل رہے تو کہیں لیڈر روٹھے کارکنوں کو منانے میں مصروف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جماعت اسلامی کی حمایت حاصل کرنے کے بعد پی ٹی آئی کے وفد نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا سے ملاقات کی۔ جہانگیر ترین اور پرویز خٹک بھی ہمراہ تھے۔ بعدازاں مشترکہ پریس کانفرنس میں حامد رضا نے عبدالعلیم کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ این اے ایک سو بائیس میں ان کی جماعت کا دس ہزار ووٹ ہے جو پی ٹی آئی کو پڑے گا۔ دوسری جانب این اے ایک سو بائیس میں جسٹس پارٹی کے امیدوار منصف اعوان ن لیگ کے ایاز صادق کے حق میں دستبردار ہو گئے۔ ایوان وزیر اعلیٰ ماڈل ٹاون میں مختلف مکاتب فکر کے علماءاور این اے ایک سو بائیس میںجسٹس پارٹی کے امیدوار منصف اعوان نے حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر منصف اعوان اور پی پی ایک سو سینتالیس سے امیدوار سمندر خان نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔ حلقہ این اے ایک سو بائیس کا انتخابی دنگل اب اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے۔ جوں جوں انتخاب کا وقت قریب آ رہا ہے توں توں کارکنوں میں جوش و ولولہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز بھی تحریک انصاف کی ریلی کو دو جگہ روکا گیا جس پر انتظامیہ اور پولیس نے فوری مداخلت کر کے بیچ بچاو کرایا اور ریلی کو پرامن طور پر وہاں سے گزارا۔ تحریک انساف کی ریلی محمد علی چوک سے گزررہی تھی کہ دفتر میں موجود مسلم لیگ ن کے کارکن بھی سڑک پر آ گئے۔ تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرور اور علیم خان (ن) لیگ کے کارکنوں کو راستہ چھوڑنے کو کہتے رہے۔ چودھری سرور کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت انہیں انتخابی مہم چلانے سے روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔