Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حلقہ این اے ایک سو بائیس کی رپورٹ میں تاخیر، وجہ نادرا ملازمین کی ہڑتال: حکام، مؤقف گمراہ کن ہے: نادرا ایمپلائز یونین

حلقہ این اے ایک سو بائیس کی رپورٹ میں تاخیر، وجہ نادرا ملازمین کی ہڑتال: حکام، مؤقف گمراہ کن ہے: نادرا ایمپلائز یونین
May 5, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) نادرا نے حلقہ این اے ایک سو بائیس کی رپورٹ میں تاخیر کا ذمہ دار نادرا ملازمین کی ہڑتال کو ٹھہرا دیا۔۔۔۔ نادرا ایمپلائز یونین نے نادرا حکام کے مؤقف کو گمراہ کن قرار دے دیا ۔۔ حلقہ این اے ایک سو بائیس میں ووٹوں کی تصدیق میں تاخیر کا ذمہ دار ایمپلائز یونین کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ نادرا یونین ملازمین کی ہڑتال کے باعث رپورٹ کی تیاری میں تعطل آیا۔ ترجمان نادرا کا کہنا ہے انگوٹھوں کے نشانات کی رپورٹ تیاری کے مراحل میں ہے جبکہ نادرا ایمپلائز یونین کا کہنا ہے افسر انگوٹھوں کی تصدیق کے معاملے میں غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔ صدر نادرا ایمپلائز یونین عرفان ملک نے کہا کہ نادرا ہڑتال صرف کراچی اور حیدر آباد ریجنز میں ہوئی تھی جبکہ انگوٹھوں کی تصدیق کا کام صرف ہیڈ آفس میں ہوتا ہے جس میں برانچز کا کوئی کردار نہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔