Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حلف نامے تبدیلی کیوں کی، راجہ ظفر الحق رپورٹ سامنے لائی جائے ، عمران خان

حلف نامے تبدیلی کیوں کی، راجہ ظفر الحق رپورٹ سامنے لائی جائے ، عمران خان
January 23, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ختم نبوت ایکٹ میں ترمیم کے معاملے کو عوام بھولنے نہیں دیں گے ۔ عمران خان کہتے ہیں  حلف نامے میں تبدیلی کیوں کی گئی ۔ ترمیم کی تحقیقات کرنے والی راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے۔

ختم نبوت کے حوالے سے حلف نامے میں ترمیم کے ذمہ دار منظر عام پر نہ لانے پر چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ تحقیقاتی  کمیٹی کی رپورٹ عام کی جائے ۔ پوری قوم پوچھ رہی ہے  تبدیلی کیوں کی گئی ۔ حکومت کو جواب دینا ہو گا ۔

راجہ ظفر الحق کی قیادت میں تحقیقاتی کمیٹی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کمیٹی بنانے کا فیصلہ حکومت نے خود کیا۔اب رپورٹ جاری نہیں کی جارہی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی کے حلف نامے میں ختم نبوتؐ سے متعلق ترمیم کے ذمہ داروں کا تعین ہونا باقی ہے ۔خفیہ طریقے سے سازش کی گئی ۔

کپتان نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت ایکٹ میں تبدیلی  بارے ہر صورت جواب دینا ہوگا ۔ حکومت کی یہ خام خیالی ہے کہ معاملہ دب جائے گا ۔ ترمیم کے ذمہ داروں کو منظر عام پر لانا پڑے گا۔

قبل ازیں عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان نے استعفے جمع کرادیئے ہیں ،  شیخ رشید سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے  ۔  کپتان نے پنجاب میں اورنج اور میٹرو ٹرین منصوبوں میں کک بیکس لیے جانے کے بھی الزامات عائد کردیئے ۔

 تحریک انصاف کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نے استعفے جمع کرائیے ہیں ۔  حتمی فئصلے سے پہلے شیخ رشید سے مشورہ کریں گے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے الزام لگایا کہ پنجاب میں اورنج ٹرین  اور میٹرو بس منصوبوں میں کک بیکس لی گئیں۔ اربوں روپے کے خفیہ معاہدے کیے گئے ۔انہوں نے پنجاب اور سندھ میں کرپشن کا ریکارڈ اکٹھا  کرنے کے لئے  ماہرین کی کمیٹیاں تشکیل دینے کا بھی اعلان کردیا۔

عمران خان نے نے بارڈر پر بھارتی افواج کی فائرنگ کی مزمت ، اور صدر ٹرمپ سے مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق اعلان واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا ۔ کپتان کا کہنا تھا کہ نقیب اللہ اور قصور واقعات میں نظر آ رہا ہے کہ پولیس کرپٹ ہے۔