Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حلب کی تباہی پر ایفل ٹاور سوگ میں ڈوب گیا

حلب کی تباہی پر ایفل ٹاور سوگ میں ڈوب گیا
December 15, 2016

پیرس (ویب ڈیسک) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں حلب کے شہریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایفل ٹاور کی روشنیاں بجھا دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق خانہ جنگی سے تباہ حال حلب کے شہریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایفل ٹاور کی روشنیاں بجھا دی گئیں۔

پیرس کے مئیر کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عالمی برادری کی توجہ حلب میں پھنسے شہریوں کی جانب مبذول کرانا ہے۔ حلب گزشتہ پانچ سال سے خانہ جنگی کا شکار ہے۔ لاکھوں شہری بے گھر اور ہزاروں نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں جبکہ عالمی سطح پر شام میں جنگ بندی کی کوششیں بھی کارگر ثابت نہیں ہو رہیں۔