Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حلب : روسی اور شامی طیاروں کی بمباری سے بچوں سمیت 16 شہری ہلاک

حلب : روسی اور شامی طیاروں کی بمباری سے بچوں سمیت 16 شہری ہلاک
August 23, 2016
دمشق (ویب ڈیسک) روسی اور شامی جیٹ طیاروں کی شام کے مختلف شہروں میں بمباری سے بچوں سمیت 16 شہری ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شام کے شہر عدلیب کے علاقے سراقب پر فضائی حملے میں گیارہ افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں دو بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔ حلب کے علاقے زہرہ المدین میں فضائی کارروائی کے دوران بھی دو بچے اور دو خواتین ہلاک ہو گئیں جبکہ شامی شہر راستان اور حمص میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے ایک بچہ دم توڑ گیا۔ فضائی کارروائیوں کے بعد امدادی کارکن تباہ ہونے والی عمارتوں کے ملبے تلے دبے شہریوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ بمباری کی زد میں آ کر کئی رہائشی عمارتیں بھی ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں۔