Monday, December 4, 2023

حلال اشیاء کی تیاری اور تجارت کیلئے مسودہ قانون قومی اسمبلی میں پیش

حلال اشیاء کی تیاری اور تجارت کیلئے مسودہ قانون قومی اسمبلی میں پیش
August 1, 2015
اسلام آباد(92نیوز)ملک میں حلال اشیاء کی تیاری اور تجارت کے لیے مسودہ قانون قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسودے کے متن کے مطابق  حلال اشیاء کی تیاری اور فروخت پر حرام اشیاء کی ممانعت کے لیے پاکستان حلال اتھارٹی قائم ہوگی۔ اتھارٹی کا مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہوگا،اتھارٹی قانون کے مطابق منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد حاصل کرنے اور اس پر قبضہ کرنے کا اختیار ہوگا متن کے مطابق اتھارٹی کا ایک بورڈ آف گورنر بھی قائم کیا جائے گا،16 رکنی بورڈ کا چئیرمین وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی ہوگا۔ اتھارٹی کے معاملات چلانے کے لیے تین رکنی ایگزیکٹیو کمیٹی بھی قائم ہوگی متن کے مطابق اتھارٹی کا ڈی جی اس کا چیف ایگزیکٹیو ہوگا۔ اتھارٹی حلال اشیاء کی درآمدات اور برآمدات کی ترقی کے لیے پالیسیاں اورمنصوبے مرتب کریگی۔ متن کے مطابق  او آئی سی کے رہنبما اصولوں کے مطاابق اشیاء یا انکی صنعتی پیداوار ہوگی ،حلال اشیا اور انکی پیداوار کیلئے علامتی نشان استعمال ہوگا۔ اتھارٹی کو حلال سرٹیفیکٹ جاری کرنے تجدید  معطل ،منسوخ اور جرمانہ کرنے کا اختیار ہوگا،قانون کی دیگر شقوں کی خلاف ورزی پر چھ ماہ تک قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ سول جج درجہ اول سے کم عدالت قانون کے تحت کسی بھی جرم کی سماعت نہیں کریگی۔