Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حق خود ارادیت کشمیریوں کا حق ہے: وزیراعظم ، آرمی چیف

حق خود ارادیت کشمیریوں کا حق ہے: وزیراعظم ، آرمی چیف
July 8, 2017

اسلام آباد(92نیوز)برہان وانی کی شہادت نے ثابت کر دیا کہ کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کے جذبے سے سرشار ہے ۔ وزیراعظم میاں نوا زشریف کہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کا بازار گرم رہا تو پھر دنیا بھر میں امن کی ضمانت نہیں دے جا سکتی جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ برہان وانی کی شہادت  بھارتی مظالم کے  خلاف کشمیریوں کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

تفصیلا تکےمطابق برہان وانی کی شہادت کی برسی کے موقع پر وزیراعظم میاں نوازشریف نے اپنے پیغام میں واضح کر دیا کہ اگر مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم ہوتا رہا تو  دنیا کے امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ برہان وانی نےاپنے خون سے آزادی کا جو چراغ روشن کیا اُس کی روشنی آج پوری دنیا میں محسوس کی جا سکتی ہے ۔ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف وزریوں کی طرف توجہ دے۔ اسلحہ کے زور پر کسی قوم کے جذبہ آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا ۔ 

دوسری طرف آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برہان وانی کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا  ہے کہ برہان وانی اور دوسرے کشمیریوں کی شہادت بھارتی مظالم کے خلاف اُن کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ حق خود ارادیت کشمیریوں کا حق ہے ۔ برہان وانی سمیت دیگر شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔