Saturday, July 27, 2024

حقیقی جیری نے ٹام کو بھاگنے پر مجبور کر دیا

حقیقی جیری نے ٹام کو بھاگنے پر مجبور کر دیا
April 2, 2018

لندن  ( 92 نیوز) ٹام اینڈ جیری  بچوں بڑوں سب کے من پسند کارٹون ہیں ۔ لیکن اگر یہ حقیقت میں سامنے آجائیں تو کیسا لگے۔

لندن میں ایک مانو بلی نے سامنے سے آنے والے ننھے چوہے کو ڈرانے کی کوشش کی مگر یہاں تو اصل ٹام اینڈ جیری کا سین چل پڑا۔

ننھا چوہا بلی سے بالکل بھی نہیں ڈرا بلکہ الٹا بلی کو تگنی کا ناچ نچا دیا ۔

آخر میں بیچاری مانو کو بھاگنے کے علاوہ کوئی راہ دکھائی نہیں دی۔