Thursday, December 1, 2022

حقیقی جمہوریت لوکل گورنمنٹ کے نظام میں ہے :چوہدری سرور

حقیقی جمہوریت لوکل گورنمنٹ کے نظام میں ہے :چوہدری سرور
کمالیہ(ویب ڈیسک)کمالیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب  چودھری محمد سرور نے  کہا کہ  حکمران عوام کو مضبوط نہیں کرنا چاہتے۔ ملک میں جمہوریت نہیں  حقیقی جمہوریت  لوکل گورنمنٹ کے نظام میں ہے لیکن اب یہ حکمران کوشش کر رہے ہیں کہ بلدیاتی الیکشن نہ ہونے پائیں ۔ انہوں نے کہا کہ  جب وہ گورنر پنجاب تھے اور کرپشن کے خلاف بات کرتے تھے تو نون لیگ والے سمجھتے تھے کہ وہ ان کے خلاف بات کر رہے ہیں حالانکہ وہ کسی نون لیگی کا نام نہیں لیتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پر عوام بھرپور اعتماد کر رہے ہیں ۔