Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حقائق مسخ کر کے متحدہ پر الزام لگانا ناانصافی ہے : ندیم نصرت

حقائق مسخ کر کے متحدہ پر الزام لگانا ناانصافی ہے : ندیم نصرت
April 18, 2016
لندن (92نیوز) ایم کیو ایم کے رہنما ندیم نصرت نے کہا ہے کہ جو لوگ آج متحدہ پر الزام لگا رہے ہیں پہلے انہی پر الزامات لگائے جاتے تھے۔ جو لوگ کچھ نہیں تھے ارب پتی بن گئے ہیں ان کے خلاف سوال نہیں اٹھائے جا رہے جن پر احسان کیا اب وہ شر انگیزی کر رہے ہیں۔ جھوٹے الزام لگا کر کہا جاتا ہے کہ ہم سچ بول رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے کنوینئر ندیم نصرت ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک سر زمین پارٹی کے قائد مصطفیٰ کمال اور ان کے ساتھیوں پر گرجے بھی خوب اور برسے بھی خوب۔ بولے کہ جھوٹے الزام لگا کر کہا جاتا ہے کہ سچ بول رہے ہیں۔ جو لوگ ایم کیوایم کو چلا رہے تھے وہی ایم کیوایم پر الزام لگا رہے ہیں۔ اشفاق منگی کانام جے آئی ٹی میں شامل ہے۔ ندیم نصرت کا کہنا تھا کہ سازش کی سیاست بند ہونی چاہیے۔ اسی میں ہم سب کا اور ملک کا بھلا ہے کہ کسی سے کچھ چھیننے نہیں آئے لیکن جو لوگ شامل ہورہے ہیں وہ ایم کیوایم کے ہی ہیں۔ ایم کیو ایم پر الزام لگانے والوں کو ندیم نصرت نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حقائق مسخ کرکے ایم کیو ایم پر الزام لگانا اور ملک دشمن کہہ کر پراپیگنڈا کرنا نا انصافی ہے۔ ماضی میں بھی ایم کیو ایم کو ختم نہیں کیا جا سکا اور نہ اب کیا جاسکتا ہے۔ ندیم نصرت نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم کے کچھ لوگوں پر دباو¿ ڈالا جا رہا ہے اور دھمکی آمیز فون کالز کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے آرمی چیف سے درخواست کی کہ وہ اپنا کردار ادا کریں۔