Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حفیظ اور اظہر علی کا احتجاج کام کر گیا، پی سی بی کی دونوں کو منانے کی کوششیں جاری،  ڈیڈلاک برقرار

 حفیظ اور اظہر علی کا احتجاج کام کر گیا، پی سی بی کی دونوں کو منانے کی کوششیں جاری،  ڈیڈلاک برقرار
December 25, 2015
لاہور(92نیوز)لاہوراسپاٹ فکسنگ سکینڈل  میں سزا یافتہ کھلاڑی محمد عامر کی شمولیت پر محمدحفیظ اور اظہر علی کا احتجاج کام کر گیا پی سی بی کی دونوں کو منانے کے لیے کوششیں جاری  ہیں اورڈیڈلاک برقرار ہے۔ تفصیلات کےمطابق اظہر علی اور محمدحفیظ سے چیئرمین پی سی بی شہر یار خا ن اور نجم سیٹھی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ملاقات کی جس کے دوران دونوں بلے بازوں نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ملاقات کے بعد شہریار خان کا کہنا تھا کہ دونوں کرکٹرز نے پی سی بی کی پالیسی سے اتفاق کیا ہے تاہم ان کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔ قبل ازیں چھبیس کھلاڑیوں کے فٹنس کیمپ میں صرف تیرہ کھلاڑی شریک ہوئے جبکہ محمد عامر اور شاہد آفریدی سمیت دیگر کھلاڑی قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس میں شامل نہ ہوئے۔ شہریار خان کے مطابق محمد عامر نے حفیظ اور اظہر علی سے اپنے کیے پر معافی مانگی ہے تاہم کیمپ میں شریک ہوتے ہیں یا نہیں اس کافیصلہ ہفتے کے روز لگنے والے کیمپ سے ہی لگایا جا سکتا ہے۔