Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حضوراکرم ﷺ کا یوم پیدائش پوری دنیا میں عقیدت اور احترام سے منایا جارہا ہے

حضوراکرم ﷺ کا یوم پیدائش پوری دنیا میں عقیدت اور احترام سے منایا جارہا ہے
December 12, 2016

 لاہور(92نیوز)حضور اکرم ﷺ کا یوم پیدائش پوری دنیا میں  انتہائی عقیدت اور احترام سے منایا جا رہا ہے، وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز اکتیس اورصوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا، نمازِ فجرکے بعد جہاں سیرت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر روشنی ڈالی گئی وہیں ملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

تفصیلات کےمطابق فخرِ انسانیت، وجہ تخلیقِ کائنات، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت باسعادت کا دن ہے اورعاشقانِ رسول کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں۔ بابرکت دن کاآغازوفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اکتیس جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ نمازِفجرکے بعد بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت پیش کیا گیااورعلمائے کرام نے سیرت طیبہ پرروشنی ڈالی اورپھرملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ جشنِ آمدرسول مناتے ہوئے گلیاں بازارسجادی گئی ہیں۔ مساجد پرچراغاں کیا گیا ہے توگھروں کو بھی برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔

خوشبوؤں سے معطرفضاؤں میں آمد مصطفیٰ مرحبا،مرحبا کی صدائیں بلند ہورہی ہیں توعاشقانِ رسول ﷺ ریلیاں نکال کر نبی پاک سے محبت کا اظہارکررہے ہیں، ہرچہرہ عشقِ رسول کاآئینہ دارہے اورہردل محبتِ رسول سے سرشارہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔