Wednesday, October 5, 2022

حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی پر سب کے دل زخمی ہوئے ہیں، علامہ طاہر اشرفی

حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی پر سب کے دل زخمی ہوئے ہیں، علامہ طاہر اشرفی
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی  کہتے ہیں حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی پر سب کے دل زخمی ہوئے ہیں۔ علامہ طاہر اشرفی نے نیوز کانفرنس میں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ عالمی سطح پر اس حوالے سے قانون سازی ہونی چاہئے، ہمیں رسول اللہ ﷺ سے زیادہ کوئی عزیز نہیں۔ علاوہ ازیں بشپ آف  لاہور الیگزینڈر آزاد نے علامہ طاہر اشرفی کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کی مذمت کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا ہم مسلمانوں کے شانہ بشانہ چلنے والے لوگ ہیں، وعدہ کرتے ہیں ہر فورم پر مذمت کرینگے۔