Sunday, September 25, 2022

حضرت محمدﷺ کا یوم ولادت، وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی سے مبارک دن کا آغاز

حضرت محمدﷺ کا یوم ولادت، وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی سے مبارک دن کا آغاز
 اسلام آباد (92 نیوز) حضرت محمد کے یوم ولادت پر وفاقی دارالحکومت میں 31، صوبائی دارالحکومتوں لاہور اور پشاور میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے مبارک دن کا آغاز کیا گیا۔ پشاور میں پاک فوج کے چاقوچوبند دستے نے کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں 21 توپوں کی سلامی پیش کی ۔ پاک فوج کے جوانوں نے نعرہ تکبیر، اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیئے۔ شہر کے مساجد میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد ملک کی ترقی اور سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں۔  حضرت محمدﷺ ، یوم ولادت، وفاقی دارالحکومت ، 31 توپوں ، سلامی ، مبارک ، دن ، آغاز صوبائی دارالحکومت لاہور میں عید میلاد النبی کا توپوں کی سلامی سے آغاز کیا گیا۔ محفوظ شہید گریژن میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستہ نےاکیس توپوں کی سلامی دی۔ پاک فوج کے جوانوں نے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔ توپوں کی سلامی کے بعد ملکی سلامتی کے لیے دُعائیں بھی کی گئیں ۔ اس موقع پر پاک افواج کے اعلی افسران بھی شریک ہوئے۔