Sunday, December 4, 2022

حضرت داتا علی ہجویریؒ کے نو سو پچھترویں سالانہ عرس کے سلسلے میں عالمی کانفرنس جاری

حضرت داتا علی ہجویریؒ کے نو سو پچھترویں سالانہ عرس کے سلسلے میں عالمی کانفرنس جاری
لاہور (92 نیوز) حضرت داتا علی ہجویریؒ المعروف داتا گنج بخش کے نو سو پچھترویں سالانہ عرس کے سلسلے میں دو روزہ عالمی کانفرنس جاری ہے۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر مذہبی امور واوقاف پیر سید سعیدالحسن ہیں۔ کانفرنس میں ڈی جی اوقاف طاہر رضا بخاری اورخطیب جامع مسجد داتا دربار مفتی رمضان سیالوی بھی شریک ہیں۔ اپنے خطاب میں صوبائی وزیر پیر سید سعید الحسن  نے کہا کہ اولیا کی تعلیمات اللہ کی قرابت داری کا باعث بنتی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اولیا کی تعلیمات پر عمل کیا جائے۔ کانفرنس میں حضرت داتا گنج بخش کی زندگی اور تصوف پر تحقیقی مقالے پیش کئے جارہے ہیں۔ کانفرنس کے اختتام پر مہمانوں کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔