Monday, September 26, 2022

حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس کے سلسلہ میں داتادربار کمپلیکس میں تقریب

حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس کے سلسلہ میں داتادربار کمپلیکس میں تقریب
لاہور ( 92 نیوز)  حضرت خواجہ معین ا لدین چشتیؒ کے سالانہ عرس کے سلسلہ میں داتا دربار کمپلیکس میں تقریب ہوئ ی، مزار حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کے احاطہ میں موجود چلہ گاہ خواجہ معین الدین چشتیؒ کو غسل دیا گیا۔ صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے چیئرمین امور مذہبیہ کمیٹی داتا دربار نذیر احمد چوہان کے ہمراہ غسل دیا، غسل کی تقریب میں سیکرٹری ارشاد احمد،ڈی جی مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، ایڈمنسٹریٹر سکندر ذولقرنین کھچی نے بھی شرکت کی۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے 808ویں سالانہ غسل کی تقریب کے بعد شرکاء نے حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار پر بھی حاضری دی۔ بعد ازاں   ملک و قوم کی سر بلندی،سلامتی،نظریاتی و جغرافیاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے دعا کی گئی۔