Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکرؒ کے 779 ویں عرس مبارک کی تقریبات شروع

حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکرؒ کے 779 ویں عرس مبارک کی تقریبات شروع
August 5, 2021 --- ویب ڈیسک

پاکپتن (92 نیوز) پاکپتن میں برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فریدالدین مسعود گنج شکرؒ کے 779 ویں عرس مبارک کی 15 روزہ تقریبات شروع ہوگئیں۔ کوروناایس اوپیز کے تحت تقریبات میں عام زائرین کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔

صوبائی وزیر اوقاف سعید الحسن شاہ اور سیکرٹری اوقاف نےعرس کی افتتاحی رسومات ادا کی کیں۔ عرس کے آغاز پر زائرین میں سلسلہ چشتیہ کے روایتی تبرکات بھی تقسیم کیے گئے۔

کورونا وباء کے باعث عرس تقریبات میں عام زائرین کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی، دربار کو جانیوالے راستے بھی عارضی رکائوٹیں لگا کر بند کیے گئے تھے۔

عرس رسومات میں دیوان فیملی کے افراد اور انتظامی افسران شریک ہوئے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔