Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حسین نواز لندن روانہ

حسین نواز لندن روانہ
April 12, 2016
لاہور(92نیوز)وزیراعظم نواز شریف  کے صاحبزادے حسین نواز  لندن روانہ ہو گئے  ہیں سیاسی حلقوں میں  پاناما لیکس کے بعد حسین نواز کی لندن یاترا کافی معنی خیز سمجھی جا رہی ہے،وزیراعظم  بھی اپنے طبی معائنے کیلئے بدھ کو لندن جائیں گے۔ تفصیلات کےمطابق ایک طرف پاناما لیکس کے انکشافات کی سنسنی تو دوسری طرف پارلیمنٹ میں بھی ہنگامہ یقیناً حکمرانوں کی خاص طور پر شریف خاندان کے لئے پریشانیوں میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے پاناما لیکس کے منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز نے برملا انکشاف کیا کہ لندن کے فلیٹس اُن کی ملکیت ہیں جس کے بعد شور شرابا کم ہونے کی بجائے بڑھا تو حسین نواز اچانک پاکستان پہنچ گئے۔ ایک کے بعد دوسرا انکشاف اور اب تحریک  چلنے کا اعلان ہوتے ہی شریف خاندان نے رائیونڈ میں طویل مشاورت کی جس کے بعد وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے اچانک دبئی کے لئے روانہ ہو گئے جہاں سے وہ لندن پہنچیں گے  روانگی سے قبل اُنہوں نے وزیراعظم سے طویل ملاقات بھی کی ۔ ادھر وزیراعظم نواز شریف بھی طبی معائنے کے لئے بدھ کو لندن روانہ ہو نگے وہ اس سے پہلے کئی مرتبہ مصروفیات کی وجہ سے طبی معائنہ نہ کروا سکے تاہم اُن کی اس متوقع روانگی پر بھی سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں ہورہی ہیں ۔