Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حسین نواز قطری شہزادےکو پاکستان آنےپررضامند کرنےکیلئےدوحا روانہ

حسین نواز قطری شہزادےکو پاکستان آنےپررضامند کرنےکیلئےدوحا روانہ
July 6, 2017

اسلام آباد(92نیوز)پاناماکیس کی تحقیقات میں نیا ٹوئسٹ آگیا حسین نواز قطری شہزادے کو پاکستان آنے پر رضا مند کرنے  کیلئے قطر روانہ ہوگئے جے آئی ٹی کے پاس سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرانے کیلئے صرف چار دن باقی رہ گئے۔ تحقیقاتی ٹیم کے  اجلاس میں شریف فیملی کے ارکان سے پوچھ گچھ کا جائزہ لیا گیا.

تفصیلات کےمطابق پاناما کیس کی تحقیقات میں نیا ٹوئسٹ آ گیا وزیراعظم نوازشریف کےبڑے صاحبزادے حسین نواز قطر چلے گئے حسین نواز نجی ایئر لائن کی پرواز کیو آر 615 کےذریعے بےنظیر ایئرپورٹ راولپنڈی سے دوحہ روانہ ہو ئے۔ ذرائع بتاتےہیں حسین نواز قطری شہزادے حماد بن جاسم  سے ملاقات کر کے انہیں پاکستان آنے اور جےآئی ٹی کے سامنے بیان ریکارڈ کرانے پر رضا مند کریں گے۔ ذرائع کا یہ بھی دعویٰ  ہے قطری شہزادہ پاکستان آنے کےلئے رضا مند نہ ہوا تو حسین نواز حماد بن جاسم کو دوحا میں پاکستانی سفارتخانے میں آکر بیان ریکارڈ کرانے کےلئے راضی کریں گے۔

دوسری طرف پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جےآئی ٹی نےآج بھی بیٹھک لگائی اور شریف فیملی سے حالیہ پیشیوں کے دوران کی گئی پوچھ گچھ کا جائزہ لیا۔ سپریم کورٹ میں فائنل رپورٹ جمع کرانے کیلئے جے آئی ٹی کے پاس اب صرف چاردن باقی ہیں۔