Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حسین حقانی کی گرفتاری کیلئے پاکستان نے انٹرپول سے رابطہ کر لیا

حسین حقانی کی گرفتاری کیلئے پاکستان نے انٹرپول سے رابطہ کر لیا
February 25, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان نے امریکہ میں مقیم سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کی گرفتار ی کیلئے انٹرپول سے با ضابطہ رابطہ کر لیا ہے ۔ایف آئی اے نے انٹرپول کو خط میں لکھا ہے کہ حسین حقانی کے ریڈ وارنٹ جاری کئے جائیں ۔حسین حقانی میمو گیٹ سکینڈل کے مرکزی کردار ہیں ۔

امریکہ میں مقیم سابق  سفارتکار حسین حقانی کے خلاف گھیرا تنگ ہونے لگا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر ایف آئی اے نے حسین حقانی کو گرفتار کرنے کے لئے انٹرپول سے رابطہ کرلیا۔

سپریم کورٹ نے تین روز پہلےحسین حقانی کی جانب سے میموگیٹ  نامی مقدمے میں عدالت کے سامنے پیش نہ ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

میمو گیٹ سکینڈل 2011 میں اس وقت سامنے آیا جب پاکستانی نژاد امریکی سرمایہ کار منصور اعجاز نے یہ دعویٰ کیا کہ انہیں اس وقت امریکہ میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوا جس میں انہوں نے ایک خفیہ میمو اس وقت کے امریکی ایڈمرل مائیک مولن تک پہنچانے کا کہا تھا۔

میمو گیٹ کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد حسین حقانی نے بطور سفیر استعفیٰ دے دیا تھا اوراس مقدمے کے دائر ہونے کے بعد حسین حقانی پاکستان آئے اور سپریم کورٹ میں پیش بھی ہوئے۔

 انہیں 2013 میں اس یقین دہانی کے بعد کہ وہ واپس عدالت میں پیش ہوں گے  ملک سے باہر جانے کی اجازت دی گئی لیکن وہ پیپلز پارٹی کی حکومت کے خاتمے کے بعد واپس پاکستان نہیں آئے۔