اسلام آباد ( 92 نیوز) حسین اصغر کو ڈپٹی چیئرمین نیب مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، ان کی تعیناتی کی منظوری صدر مملکت عارف علوی دیں گے ۔
کرپشن کے بڑھتے مقدمات کی تحقیقات میں تیزی لانے کے لئے نیب مزید متحرک ہو گئی ، امتیاز تاجور کی ریٹائرمنٹ کے بعد نیاڈپٹی چیئرمین نیب لانے کا فیصلہ ہوگا۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے تحقیقات افسر حسین اصغر کو ڈپٹی چیئرمین نیب لگانے کی سفارش کر دی جس کی منظوری صدر مملکت عارف علوی منظوری دیں گے ۔
حسین اصغر نے پاک پتن اراضی کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر تحقیقات کی تھیں ، انہوں نے اپنی رپورٹ نوازشریف کو قصور وار ٹھہرایا اور لکھا کہ نوازشریف نے بحیثیت وزیراعلیٰ پنجاب اراضی الاٹ کی۔
انہوں نے پیپلزپارٹی کے دور میں حج کرپشن کیس کی تحقیقات بھی کیں ، وہ اینٹی کرپشن پنجاب کے سربراہ رہے جب کہ گلگت بلتستان کے آئی جی اور ایف آئی اے میں ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل کے عہدے پر بھی فائض رہ چکے ہیں۔