Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حسن نواز اور حسین نواز کے نام بلیک لسٹ میں شامل ،پاسپورٹ بھی بلاک کردیئے گئے

حسن نواز اور حسین نواز کے نام بلیک لسٹ میں شامل ،پاسپورٹ بھی بلاک کردیئے گئے
August 8, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) نوازشریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کے نام بلیک لسٹ میں ڈال دیئے گئے  ، دونوں کے پاکستانی پاسپورٹ بھی بلاک  کر دیئے گئے ۔ دوسری جانب نوازشریف، مریم نواز اور صفدر کی سزا کےخلاف کیس سننے والا لاہورہائیکورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا ۔ بنچ کے سربراہ جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی  سماعت سے معذرت کر لی ،   ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت پیر تک مؤخر کر دی گئی ۔