لاہور ( 92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کے نکاح میں صرف دو روز باقی ہیں ، اسٹار کرکٹر کے بناؤ سنگھار کی تیاریوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ۔
پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی اپنی زندگی کی سب سے اہم اننگز کھیلنے کیلئے تیاریوں میں ہیں مصروف ہیں ، اپنے نکاح پر خوبصورت لگنے کیلئے فاسٹ باؤلر نے ہیئر سیلون کا رخ کیا ، جہاں انہیں نیو لُک دی گئی ۔
فاسٹ باؤلر حسن علی نے اپنے فیورٹ حجام سے بال کٹوائے، چہرے کی تروتازگی کیلئے فیشل بھی کروایا۔
اسپیڈ اسٹار حسن علی اور بھارتی لڑکی سامعہ آرزو خان کا نکاح 20اگست کو دبئی میں طے ہے،تقریب میں دونوں کے اہلخانہ شریک ہونگے۔
حسن علی نے پری سیزن ٹریننگ کیمپ سے ایک ہفتے کی چھٹیاں لی ہیں،اسپیڈ اسٹار نکاح کے بعد 27اگست کو کیمپ جوائن کریں گے۔