Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حسن اور حسین نوازکے وکیل کی جانب سے پیش کی جانیوالی دستاویزات جےآئی ٹی رپورٹ کا پہلےہی حصہ ہیں

حسن اور حسین نوازکے وکیل کی جانب سے پیش کی جانیوالی دستاویزات جےآئی ٹی رپورٹ کا پہلےہی حصہ ہیں
July 19, 2017

اسلام آباد(92نیوز)حسن نوازاور حسین نواز کے وکیل کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش کی جانے والی بیشتر دستاویزات جے آئی ٹی کی رپورٹ کا پہلے ہی حصہ ہیں، ا ن دستاویزات کو یواے ای کا محکمہ انصاف بھی  مستردکرچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں  پاناما کیس کی سماعت کے دوران حسن نوازاور حسین نواز کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا تھا کہ وہ آئندہ کی سماعت میں نئی دستاویزات سپریم کورٹ میں پیش کریں گے ،تاہم سلمان اکرم راجہ کی جانب سے پیش کی جانے والی بیشتردستاویزات کا ذکر جے آئی ٹی کی رپور ٹ میں کیا جاچکا ہے ،جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم تین صفحہ 55 میں گلف اسٹیل مل کی فروخت کے معاہدے اور اس کی مشینری کی منتقلی سے متعلق دستاویزات موجود ہیں ،والیم تین میں ہی گلف اسٹیل مل کی فروخت کے  معاہدے اور دبئی حکام ،نوٹری پبلک سمیت پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے تصدیق شدہ دستاویزات موجود ہیں ،سلمان اکرم راجہ کی جانب سے منروہ کمپنی کا 20 دسمبر 2016 کو لکھا گیا خط بھی جے آئی ٹی کی رپور ٹ کے صفحہ 216 پر موجود ہیں ،ا ن دستاویزات کو یواے ای کا محکمہ انصاف پہلے  ہی مستردکرچکا ہے۔