Friday, November 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حسن،حسین نوازاثاثوں کی تفصیلات دیں،ایف بی آر نے جاتی امراء کےباہر نوٹس چسپاں کر دیئے

حسن،حسین نوازاثاثوں کی تفصیلات دیں،ایف بی آر نے جاتی امراء کےباہر نوٹس چسپاں کر دیئے
August 9, 2018
لاہور ( 92 نیوز) ایف بی آر نے حسن اور حسین نواز سے 10سال کے اثاثوں کی تفصیلات کا جواب  طلب کی تھیں ، ہٹ دھرمی پر ایف بی آر نے جاتی امراء کے باہر نوٹسز چسپاں کر دیئے ۔ وزارت عظمیٰ کے منصب سے بے دخلی ، تاحیات نااہلی ، 11سال قید کی سزا اور انتخابات میں خلاف توقع نتائج  کے باوجود شریف خاندان کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں  ایک کے بعد ایک مصیبت شریف خاندان کے سر پر منڈلارہی ہے ۔ ایف بی آر نے حسن نواز اور حسین نواز شریف سے گزشتہ دس سالوں کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی تھی ،  نواز شریف کے صاحبزادوں کی جانب سے  بار بار طلب کئے جانے کے باوجود جواب جمع نہ کرانے پر ایف بی آر حرکت میں  آگیا اور  جاتی امراء پیلس کے باہر نوٹسز چسپاں کر دیئے ۔ نوٹس میں دونوں بھائیوں کو 30 روز تک جواب جمع کروانے کی مہلت دی گئی ہے، بصورتِ دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔