Thursday, September 29, 2022

حساس ڈیٹا کی چوری،سابق ڈپٹی چیئرمین نادرا سید مظفر علی کیخلاف مقدمہ درج

حساس ڈیٹا کی چوری،سابق ڈپٹی چیئرمین نادرا سید مظفر علی کیخلاف مقدمہ درج
اسلام آباد ( 92 نیوز ) نادرا کا حساس ڈیٹا چوری کرنے پر ساب قڈپٹی چیئرمین نادرا سید مظفر علی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ سابق ڈپٹی چیئرمین نادرا کے خلاف چیف آف سٹاف نادرا طاہر مقصود کی مدعیت میں تھانہ سیکٹریٹ میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے ، دائر مقدمے میں سرکاری سطح کے حساس ڈیٹا چوری کرنے کا الزام لگا یا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سید مظفر شاہ نادرا میں بطور ڈپٹی چیئرمین کام کرتا تھا ، ملازمت سے فارغ کیے جانے پر مذکورہ افسر ذاتی سامان کے ساتھ حساس سرکاری ریکارڈ بھی لے گیا ، متعدد بار حساس ریکارڈ واپس کرنے کا کہا گیا لیکن واپس نہیں کیا گیا۔ ایف آئی آر میں یہ بھی درج کیا  گیا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد کمال بھی اپنے ہمراہ ادارے کا لیپ ٹاپ ، فلیش ڈرائیو اور ورک سٹیشن چوری کر کے لے گئےْ۔ ایف آئی آر میں حساس ریکارڈ کے غلط استعمال کے اندیشہ کے ساتھ حساس ریکارڈ برآمد کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔