Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حساس ادارے کا ملازم گاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث نکلا

حساس ادارے کا ملازم گاڑی چوری کی وارداتوں میں ملوث نکلا
July 17, 2015
اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد میں حساس ادارے کا ملازم گاڑی چوری  کی وارداتوں میں ملوث نکلا، سات گاڑیاں برآمدکر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے  کورال کے علاقے میں کارروائی کرکے ملک عمران شہزاد جو حساس ادارے کا ملازم ہے  کے قبضے سے سات چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرلی ہیں۔ ملزم ملک عمران شہزاد حساس ادارے میں ایک ڈرائیور ہے،پولیس کے مطابق ملزم اپنی سرکاری گاڑی کے ذریعے گاڑی چوری کی وارداتیں کرتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزم چوری شدہ گاڑیوں کو کھول کر انکے پارٹس فروخت کرتا تھا۔