Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حزب وحدت اسلامی افغانستان کے سربراہ استاد کریم خلیلی کی وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ آمد

حزب وحدت اسلامی افغانستان کے سربراہ استاد کریم خلیلی کی وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ آمد
January 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے حزب وحدت اسلامی افغانستان کے سربراہ استاد کریم خلیلی کی وفد کے ہمراہ وزارت خارجہ آمد ہوئی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان کا شروع سے یہی موقف رہا ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں۔ افغان قیادت کو قابل قبول جامع سیاسی مذاکرات ہی اس مسئلے کا واحد حل ہے۔ دوحہ میں شروع ہونیوالے بین الافغان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ مذاکرات میں طے کردہ فیصلوں کا خیر مقدم کریں گے۔

 شاہ محمود قریشی بولے افغان قیادت کے پاس قیام امن کا ایک نادر موقع موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ کیا جانا چاہیے۔ کوئی بھی ملک پاکستان سے زیادہ افغانستان میں قیام امن کا متمنی نہیں۔

کریم خلیلی نے پرتپاک خیر مقدم پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے افغان امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کو سراہا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔