Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حریت پسند برہان وانی کی پہلی برسی کل ،وادی کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ،،گرفتاریاں

حریت پسند برہان وانی کی پہلی برسی کل ،وادی کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ،،گرفتاریاں
July 7, 2017

 

سرینگر(92نیوز)تحریک آزادی  کشمیر کو نئی جہت دینے والے کشمیری نوجوان حریت پسند برہان وانی کی پہلی برسی کل منائی جائے گی ۔ عوامی احتجا ج سے خوفزدہ مودی سرکار نے مختلف علاقوں میں کرفیو لگاکردرجنوں بیگناہ کشمیریوں کو گرفتار کرلیا .جامع مسجد سری نگر میں مسلسل تیسرے ہفتے نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی برقرار رہی۔

تفصیلات کےمطابق برہان وانی شہادت کے  ایک برس بعد بھی بھارتیوں کے حواسں پر سوار۔ نوجوان  حریت پسند کی پہلی برسی پر عوامی احتجاج سے خائف  بھارتی فوج نے سری نگر، پلواما ، اننت ناگ، شوپیاں  سمیت پوری مقبوضہ وادی کو چھائونی میں تبدیل کردیا۔ لاکھوں فوجیوں کی موجودگی کے باوجودپولیس اور پیرا ملٹری فورسز کے مزید 21ہزار اہلکاروں کو وادی کے چپے چپے پر تعینات کردیا گیا ۔ قابض انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروس بھی کئی روز سے بند  کررکھی ہے ۔

کٹھ پتلی پولیس نے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے بڑی تعداد میں نوجوانوں کو گرفتار جبکہ میر واعظ عمر فاروق ،سید علی گیلانی ،یاسین ملک سمیت  کئی حریت رہنمائوں کو  گھروں میں نظر بند کردیا۔ سید علی گیلانی کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ برہان وانی نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہیں ۔انہوں نے عوام سےکہا کہ وہ  کرفیواور پابندیوں کی پروا کیے بغیر  احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں   ۔