Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حریت رہنماء افضل گورو شہید کی آج آٹھویں برسی، وادی میں مکمل ہڑتال

حریت رہنماء افضل گورو شہید کی آج آٹھویں برسی، وادی میں مکمل ہڑتال
February 9, 2021

سری نگر (92 نیوز) حریت رہنماء افضل گورو شہید کی آج آٹھویں برسی ہے، بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت قیادت کی کال پر مکمل ہڑتال ہے۔

ممکنہ احتجاج کے پیش نظر وادی میں قابض فورسز کی نفری مزید بڑھا دی گئی۔ حریت رہنماء افضل گورو کو تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی تھی۔

اِدھر کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے 11 فروری کو شہید مقبول بٹ کی برسی پر بھی مقبوضہ وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

سری نگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں حریت کانفرنس نے افضل گورو اور مقبول بٹ کے پوسٹر لگا دئیے۔