Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حرمین شریفین کے تقدس کی حفاظت ہرپاکستانی پر عائد ہوتی ہے:پرویزرشید

حرمین شریفین کے تقدس کی حفاظت ہرپاکستانی پر عائد ہوتی ہے:پرویزرشید
April 10, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی اورحرمین شریف کے تقدس کی حفاظت ہر پاکستانی پر عائد ہوتی ہے، کوئی حرمین شریفین کے تقدس کو نقصان پہنچائے گا تو بحیثیت مسلمان اپنا فرض ادا کریں گے، وزیر اعظم نے ترک رہنماوں سے بھی اس ،مسئلے پر بات چیت کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ  بات چیت کے ذریعے یمن جنگ کو ختم کیا جانا چاہیے ۔ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے گفتگو کرنے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ ہم پہلے دیکھیں گے تحریک انصاف نے دھاندلی کے شواہد کس پوٹلی میں بند کر رکھے ہیں ۔ انہوں ںے کہا کہ عمران خان کے بڑے بڑے دعوے ہیں دیکھتے ہیں وہ کمیشن کو کیا دکھاتے ہیں  دیکھتے ہیں خان صاحب کے تھیلے میں سے کون سی بلی باہر آتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان کے تین دریا بنا پارلیمنٹ سے پوچھے فروخت کیے گئے پہلی دفعہ چوری چھپے بند کمروں میں فیصلے نہیں کیے گئے ۔ پارلیمنٹ میں پیش ہونے والی قرار داد سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ قرارداد اٹھارہ کروڑ عوام کے منتخب کردہ نمائندوں نے پیش کی تھی جسے انہوں نے ہی منظورکیا تھا ہم نے یہ فیصلہ دل سے کیا ہے دباو میں نہیں ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔