Sunday, December 4, 2022

حربیار مری کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنےکیلئے درخواست جمع کرادی گئی

حربیار مری کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنےکیلئے درخواست جمع کرادی گئی
کوئٹہ (92نیوز)پاکستان ورکرز پارٹی  نے  کالعدم تنظیم کے سربراہ حربیار مری کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی ، درخواست  میں کہا گیا ہے کہ حر بیارمری معصوم لوگوں کے قتل اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان ورکرز پارٹی (ن) کے چئیر مین خدائے دوست کاکڑممتاز قبائلی رہنماملک اجمل خان کاکڑ کی جانب سے بجلی گھر تھانہ کوئٹہ میں کالعدم تنظیم کے سربراہ حر بیار مری کے خلا ف آرٹیکل 6کے تحت مقدمہ درج کرنے کے درخواست جمع کر دی جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ کالعدم تنظیم کے سربراہ حربیار مری بلوچستان میں مسلسل دہشت گردی ،تخریب کاری ،اور بے گنا ہ نہتے عوام کے قتل میں ملوث ہیں ۔  حر بیار مری نے بھارتی وزیر اعظم نریند ر مودی کی بیا ن حمایت کی جس سے پاکستانیوں کی دل آزاری ہو ئی۔ پاکستان ورکرز پارٹی کے رہنماﺅں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کالعدم تنظیم کے سربراہ حر بیار مری کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرکے وطن لاکر سزادی جائے۔