Tuesday, October 4, 2022

حدیبیہ پیپر کیس کا پاناما کیس سے گہرا تعلق ہے ، فواد چودھری

حدیبیہ پیپر کیس کا پاناما کیس سے گہرا تعلق ہے ، فواد چودھری

اسلام آباد ( 92 نیوز ) رہنما تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ حدیبیہ پیپر کیس کا پاناما کیس سے گہرا تعلق ہے۔
فواد چودھری نے مزید کہا کہ نیب کی جانب سے کیس کمزور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ سعودی عرب کی مداخلت پر نواز شریف اور پرویز مشرف میں ڈیل ہوئی تھی ۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ اس ڈیل میں حدیبیہ کا کیس بھی شامل تھا ۔ نواز شریف مرضی سے ملک کو چھوڑ کر گئے تھے ۔ پرویز مشرف نے نواز شریف کو این آر او دیا ۔