Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حدیبیہ پیپر کیس ،نیب نے سپریم کورٹ کالارجر بینچ بنانے کی درخواست کردی

حدیبیہ پیپر کیس ،نیب نے سپریم کورٹ کالارجر بینچ بنانے کی درخواست کردی
January 25, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) حدیبیہ پیپر ملز کیس میں نیب نے سپریم کورٹ کا لارجر بینچ بنانے کی درخواست کردی۔ درخواست میں نیب نے موقف اختیار کیا کہ تین رکنی بینچ نے حقائق پوری طرح نہیں سنے ۔ نظر ثانی درخواست کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دیا جائے ۔

شریف خاندان کیلئے مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں ۔ نیب نے حدیبیہ پیپر ملز کیس پر نظریں جما لیں ۔ 3رکنی بنچ کے فیصلے کےخلاف دی گئی نظر ثانی اپیل کی سماعت کےلئے لارجر بنچ بنانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دیدی۔

نیب نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے حقائق پوری طرح نہیں سنے ۔ نظر ثانی اپیل کی سماعت کےلئے لارجر بنچ تشکیل دیا جائے۔

گزشتہ ماہ 15 دسمبر کو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے متفقہ طور پر حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس دوبارہ کھولنے کےلئے نیب کی اپیل کو یہ کہہ کر مسترد کردیا تھا کہ اپیل زائد المیعاد ہوچکی ۔

سپریم کورٹ کے اس فیصلے کیخلاف نیب نے 15 جنوری کو نظر ثانی اپیل دائر کی  جس میں موقف اختیار کیا گیا ٹرائل مکمل ہونے تک زیر التواء ریفرنس میں دوبارہ تحقیقات کی جاسکتی ہیں۔