Thursday, October 6, 2022

حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے کی اپیل پر سماعت ، نیب نے ریکارڈ پیش کردیا

حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے کی اپیل پر سماعت ، نیب نے ریکارڈ پیش کردیا

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سپریم کورت میں حدیبیہ پیپر ملز کیس کھولنے کی اپیل پر سماعت ہوئی ۔ امتیاز تاجور سپریم کورٹ میں پیش ہو گئے ۔
نیب نے متعلقہ ریکارڈ عدالت میں جمع کرا دیا ۔
جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دئیے کہ ہائی کورٹ نے ریفرنس پر کارروائی سے روکا تھا بحالی سے نہیں ۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی ۔ عدالت نے کیس لائیو ٹی وی پروگرامز میں زیر بحث لانے پر پابندی عائد کر دی ۔
سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ قانون میں کسی کو زبردستی جلاوطن کرنے کا تصور ہے؟۔ نوازشریف خود ملک سے باہر گئے تو مفرور کی کارروائی ہونی چاہیے۔
جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو وطن واپسی پر پھر گرفتار کیوں نہیں کیا گیا۔