Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حدیبیہ پیپرز ملز کی تحقیقات کے سلسلے میں جے آئی ٹی کے سامنے چئیرمین نیب کی پیشی

حدیبیہ پیپرز ملز کی تحقیقات کے سلسلے میں جے آئی ٹی کے سامنے چئیرمین نیب کی پیشی
July 5, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) حدیبیہ پیپرز ملز کی تحقیقات کے سلسلے میں جے آئی ٹی کے سامنے چئیرمین نیب قمر زمان چوہدری  کی پیشی۔ ایک گھنٹہ سے زائد سوالات  کے جوابات دیئے۔

جوڈیشل اکیڈمی میں چئیرمین نیب قمرزمان چوہدری چار بجے کے قریب جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے،ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی میں  قمر زمان چوہدری سے حدیبیہ پیپرز ملز کے حوالے سے سوالات کیے گئے۔

چئیرمین نیب سے سوالات کا سلسلہ ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہا ، واپسی پر میڈیا سے گفتگو کیئے بغیر ہی قمر زمان چوہدری جوڈیشل اکیڈمی کے عقبی راستے سے واپس روانہ ہو گئے۔

حدیبیہ پیپرملز سکینڈل میں شریف فیملی پر الزام ہے کہ انھوں نے حدیبیہ پیپرز ملز کے حوالے سے منی لانڈرنگ  کی تھی۔۔ اسحاق ڈار حدیبیہ پیپرز کے حوالے سے مشرف دور میں اعترافی بیان بھی دیا تھا تاہم انھوں نے جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد اپنے اس بیان ردی  کا ٹکڑا قرار دیا ہے ۔